Live Updates

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران خان شہید ہوگئے، علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 جون 2022 19:26

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2022ء) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران خان شہید ہوگئے، علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ہے، شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران خان شہید ہوگئے ہیں، 30 سالہ سپاہی عمران خان شہید کا تعلق جعفرآباد سے ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات