کرکٹر آصف آفریدی کی بیٹی کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

’سب میری بیٹی کی صحت کیلئے دعا کریں‘: ٹویٹر پیغام، ’انشا اللّٰہ، آپ کی بیٹی جلد ٹھیک ہوجائے گی‘: حسن علی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 جون 2022 11:29

کرکٹر آصف آفریدی کی بیٹی کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جون 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی آصف آفریدی نے اپنی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آصف آفریدی نے کہا ہے کہ ’سب میری بیٹی کی صحت کے لیے دعا کریں‘۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آصف علی کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے دعائیں کرنے ساتھ ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’انشا اللّٰہ، آپ کی بیٹی جلد ٹھیک ہوجائے گی‘۔