Live Updates

بجٹ پاس ہونے کے بعد حالات دیکھ کر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات چلتے رہتے ہیں کبھی بنتے ہیں کبھی ٹوٹ جاتے ہیں ،عمران خان نے کہا ہےکہ الیکشن کی تاریخ ملے گی تو مذاکرات ہوں گے ورنہ نہیں۔پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 جون 2022 16:05

بجٹ پاس ہونے کے بعد حالات دیکھ کر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جون 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد حالات دیکھ کر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اجازت کے باوجود مقدمات بنائے گئے۔عمران خان کے نہیں ملک کے خلاف سازش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد حالات دیکھ کر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا،سیاسی لوگوں نے ملک کو تباہ کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات چلتے رہتے ہیں کبھی بنتے ہیں کبھی ٹوٹ جاتے ہیں ،عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ ملے گی تو مذاکرات ہوں گے ورنہ نہیں۔جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف اور مقتدر حلقوں میں بیک ڈوررابطوں کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

ہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ رابطے نہیں ، نا صرف رابطے ہیں بلکہ تین بار مذاکرات بھی ہوئے لیکن اس دوران جو معاملات طے ہوئےعمران خان نہیں مانے ، عمران خان کا صرف ایک ہی مطالبہ تھا کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔ دوسری جانب حکومتی اتحادیوں کے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پس پردہ رابطے کا انکشاف ہوا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور ن لیگ کی طرف سے مرتضیٰ جاوید عباسی نے رابطے کیے، یہ رابطے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور عامر ڈوگر سے کیے گئے،تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں نام دینے کی درخواست کی گئی، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو پس پردہ رابطوں سے آگاہ کیا، عمران خان نے الیکشن کی تاریخ تک مذاکرات کی پیش کش پھر مسترد کر دی ۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ رابطے آف دی ریکارڈ ہوں یا ان دی ریکارڈ حکومت الیکشن کی تاریخ دے، الیکشن کی تاریخ دے دیں پھر قومی اسمبلی میں واپسی اور کمیٹیوں کا حصہ بننے پر سوچا جا سکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات