Live Updates

موجودہ تجربہ کار حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں، چودھری پرویزالٰہی

عوام نے چند ہفتوں میں حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی، ان کے پاس ڈلیور کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں، نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی کی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 جون 2022 16:58

موجودہ تجربہ کار حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں، چودھری پرویزالٰہی
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون 2022ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ تجربہ کار حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں، عوام نے چند ہفتوں میں حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی، ان کے پاس ڈلیور کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں، نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ ہم نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے  پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور سابق وزرا نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سیاسی، معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات پر بات چیت کی گئی۔ سابق صوبائی وزراء میں سردار آصف نکئی، محمد اخلاق اور سردار وسیم خان بادوزئی شامل ہیں۔ وفاق کو شہبازشریف اور پنجاب کو حمزہ شہباز معاشی طور پر تباہی سے دو چار کر رہا ہے، موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال روز بروز بدتر اور امپورٹد حکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، عوام کو ہر روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے، حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے، چند ہفتوں میں عوام نے ان حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی ہے۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد حالات دیکھ کر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا، سپریم کورٹ کی جانب سے اجازت کے باوجود مقدمات بنائے گئے۔ عمران خان کے نہیں ملک کے خلاف سازش ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد حالات دیکھ کر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا، سیاسی لوگوں نے ملک کو تباہ کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات چلتے رہتے ہیں کبھی بنتے ہیں کبھی ٹوٹ جاتے ہیں ،عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ ملے گی تو مذاکرات ہوں گے ورنہ نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات