Live Updates

خورشید شاہ کا تحریک انصاف کی جانب سے چھپ کر رابطوں کا انکشاف

لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی نے چھپ کر فون کیا، ایاز صادق نے بتایا پرویز خٹک ،اسد قیصر ملنا چاہتے ہیں، ہم نے ان سے ملاقات بھی کی، رہنماء پیپلز پارٹی

بدھ 8 جون 2022 17:41

خورشید شاہ کا تحریک انصاف کی جانب سے چھپ کر رابطوں کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سید خورشید احمد شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چھپ کر رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید احمد شاہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے چھپ کر رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے قبل تحریک انصاف نے چھپ کر فون کیا، ایاز صادق نے مجھے بتایا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر ملنا چاہتے ہیں پھر ہم نے اسد قیصر اور پرویز خٹک سے ملاقات بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے کل دوبارہ ملاقات کا کہہ کر چلے گئے، دوسرے دن ہم انتظار کرتے رہے لیکن وہ ملاقات کیلئے نہیں آئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ چھپ کر ملنے کی سیاست اب نہیں ہونی چاہیے، اس وقت تحریک انصاف سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں اور ہماری سیاست بیک ڈور کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹر آف اکنامی پر بات کی تھی تو کھل کر کی تھی اور اب بھی اب بات ہوگی تو وہ کھل کر آکر بات کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات