روسی صدرمغربی ماڈل سے متنفر، یورپی یونین کو تباہ کرنا چاہتے تھے،میرکل

نیٹو نے روس کوممبر شپ دی ہوتی تو ولادیمیر پوٹن یوکرین کو شدید نقصان پہنچاتے،سابق جرمن چانسلر

جمعرات 9 جون 2022 14:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2022ء) سابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے روس ،یوکرائن جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ہم صدیوں پیچھے جا کر اس بات پر بحث کرنا شروع کر دیں کہ کون سا علاقہ کس کا ہونا چاہیے، تو یہاں صرف جنگ و جدل ہو گی۔ یہ ہرگز کوئی آپشن نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق جرمن چانسلر میرکل نے انٹرویو میں کہاکہ روس کا یوکرین کیساتھ جنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا نہ ہی اس جنگ کے لیے کوئی بہانہ قابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ہم صدیوں پیچھے جا کر اس بات پر بحث کرنا شروع کر دیں کہ کون سا علاقہ کس کا ہونا چاہیے، تو یہاں صرف جنگ و جدل ہو گی۔ یہ ہرگز کوئی آپشن نہیں ہے۔میرکل نے مزید کہاکہ پوٹن جمہوریت کے مغربی ماڈل سے نفرت کرتے تھے اور پورپی یونین کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔میرکل نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اگر نیٹو نے انہیں ممبر شپ دی ہوتی تو ولادیمیر پوٹن یوکرین کو شدید نقصان پہنچاتے۔میرکل کے بقول جب آپ کسی ملک کو نیٹو میں شامل کرتے ہیں تو آپ کو حقیقی معنوں میں یہ واضح طور پر جاننا چاہیے کہ اگر اس پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو کیا ہم اس ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ دوسرے یہ کہ مجھے بہت امید تھی کہ پوٹن ایسا نہیں کریں گے۔ خود ان کے نقطہ نظر سے یہ اعلان جنگ ہوگا۔