تحصیل پپلاں سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھا گیا ‘پسماندگی کا خاتمہ کیا جائے‘رانا عزیز الرحمن

ماضی کے ادوارمیں این اے 96 سے باربارمنتخب ہونیوالی نا اہل سیاسی قیادت کی عدم دلچسپی سے پورا حلقہ پسماندگی کی دلدل میں گھرا ہوا ہے

پیر 13 جون 2022 12:20

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2022ء) اٴْمیدوارقومی اسمبلی این اے 96 رانا عزیزالرحمن نے کہا کہ میانوالی کی PDM میں شامل تمام سیاسی قیادت کا فرض ہے کہ وہ موجودہ حکومت سے این ای96پی پی 87/88 کے لیے کوئی ایسا اورمثالی ترقیاتی پیکج لیکرحلقہ کی سابقہ پس ماندگی کے خاتمہ کی کوشش کریں کہ اس حلقہ کی تمام محرومیاں ختم ہوں تاکہ آنے والے الیکشن میں وہ عوام کو اپنی کارکردگی دکھا سکیں اب عوام باشعورہیں اوروہ سب کو اچھی طرح جان چٴْکے ہیں کہ ان سب لوگوں کو صرف اور صرف اپنے اقتدارسے غرض ہے عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

رانا عزیزالرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ آنے والا الیکشن لڑنے کے لیے تیار سیاسی قیادت حکومت سے اپنے حلقوں کی تعمیرو ترقی کے لیے فنڈز منظورکروالیں کیونکہ آپ لوگ جلد عوامی عدالت میں آنے والے ہیں اور عوام ان سے انکی کارکردگی بارے سوال اب پوچھے گی کہ آپ کس کارکردگی کی بنیاد پرپھرہم سے ووٹ مانگنے آ ئے ہیں اس لیے وقت ہے کہ وہ اب کچھ کرکے دکھایں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کے ادوارمیں این اے 96 سے باربارمنتخب ہونیوالی نا اہل سیاسی قیادت کی عدم دلچسپی سے پورا حلقہ پسماندگی کی دلدل اورگونا گوں مسائل میں گھرا ہوا ہے اورتحصیل پپلاں سے تو ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھا گیا ہے ہرنولی کندیاں پپلاں اورتحصیل بھر کے تمام چکوک آج بھی بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں یہاں سے منتخب ہونیوالی مسلم لیگی قیادت ہو یا پی ٹی آئی کی قیادت سب نے منتخب ہوکراقتدار کے مزے لٴْوٹے اور تحصیل پپلاں کے لیے کوئی بھی میگا پروجیکٹ لانے میں سب ناکام رہے بجلی کے پولز سولنگ نالیاں اورسیوریج کے پائپوں سے یا سیلفیاں اور ٹک ٹاک بناکرعوام کودکھانے سے حلقہ میں ترقی و خوشحالی نہیں لائی جا سکتی۔

اچھے اور بہترین اعلی تعلیمی اداروں کا قیام بہترین علاج معالجہ کی جدید تمام سہولتوں والے اسپتال اوربے روزگاری کے خاتمہ کے لیے انڈسڑی کے قیام ٹیکنیکل کالجز کے علاوہ یہاں یونیورسٹی کیمپس کی بہت اشد ضرورت ہے لیکن اسطرف کسی نیتوجہ نہیں دی جب بھی الیکشن کا موسم قریب ہو تو ان لوگوں کی سیاست فاتحہ خوانیوں سے شروع ہوتی ہے اورالیکشن گزرنے کے بعد پھرعوام اپنے منتخب نمائندوں کی شکل دیکھنے کو ترستی ہے۔

علووالی سے چشمہ سی پیک روڈ بنانے کے بلندو بانگ دعوے تو دو سال ہوتے رہے لیکن وہ بھی صرف اخباری بیانات تک محدود رہے۔ تحصیل پپلاں کے اکثرچکوک کی رابطہ سڑکیں کندیاں پپلاں تھل کینال لنک روڈ سمیت دیگردرجنوں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوکراب کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں جن پر اب سفرکرنا عزاب بن چکا ہے جبکہ تحصیل پپلاں میں زیر تعمیر کارپٹ روڈوں کی غیر میعاری اورسست روی سے تعمیرمیں ناقص میٹریل کے استعمال کی بے پناہ عوامی شکایات روزانہ میڈیا پرآرہی ہیں لیکن غیرمیعاری کام کرنے پرادارے بھی بالکل خاموش ہیں اورسیاسی قیادت نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔

انہیں اب کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اب پی ڈی ایم میں شامل تمام قیادت حاجی عبیداللہ خان شادی خیل حمیر حیات روکھڑی مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک فیروز جوئیہ اورصاحبزادہ سعید احمد کااب فرض بنتا ہے کہ وہ تحصیل پپلاں کے ان مسائل کو فوری حل کرانے میں اپنا کرداردکھایں تاکہ کل عوام کا سامنا بھی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ کے باشعور عوام اوربالخصوص نوجوانوں کی طاقت سے ہم الیکشن میں ان روایتی اور مفاد پرست سیاستدانوں سے عوام کو نجات دلایں گے اور باربار لوگوں کو بے وقوف بنانے والوں سے عوام کو نجات دلا کردم لینگے اب وقت قریب ہے اور سب کااحتساب اب عوام کرے گی وہ وقت زیادہ دور نہیں۔