یوکرین کو زیادہ جدید اور بھاری اسلحہ درکار ہے، نیٹو سربراہ کا موقف

بدھ 15 جون 2022 15:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2022ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روسی جارحیت کے مقابلے میں یوکرین کی زیادہ مدد کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اصرار کیا کہ کییف حکومت کو زیادہ بھاری اسلحہ فراہم کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ وہ روسی طاقت کا جواب دے سکے۔ نیٹو پہلے ہی یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے تاہم یوکرائن زیادہ جدید اور بھاری اسلحے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ نیٹو رکن ممالک کے وزرائے دفاع ایک اہم ملاقات میں یوکرین کی جنگ پر جامع بات چیت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کے بارے میں بھی گفتگو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :