سردار اویس لغاری نے انتہائی پرسکون انداز میں بجٹ پیش کیا

اویس لغاری نے بطور انچارج وزیر برائے خزانہ پہلی مرتبہ بجٹ پیش کیا ،ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی سربراہی میں پہلا بجٹ اجلاس ہوا

بدھ 15 جون 2022 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سربراہی میں تشکیل پانے والی اتحادی جماعتوں کی حکومت کا پہلا بجٹ انتہائی پرسکون انداز میں پیش کیا گیا ۔ اپوزیشن اراکین کے نہ آنے وکی وجہ سے پورے اجلاس کے دوران کوئی ناخوشگوار رونما نہ ہوا ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار اویس لغاری نے بطور انچارج وزیر برائے خزانہ پہلی مرتبہ پنجاب کا بجٹ پیش کیا اور ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کی سربراہی میں پہلا بجٹ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

ایوان کے پرسکون ماحول میں سردار اویس لغاری کی تمام توجہ بجٹ کے اعدادوشمار پر رہی اور اس دوران وہ سابقہ حکومت کی معاشی پالیسوں اور متعدد اقدامات پر وقتا فوقتا نکتہ چینی بھی کرتے رہے۔ ماضی میں اپوزیشن کے احتجاج کی روایت کی وجہ سے وزیر خزانہ کو بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے ہیڈفون لگا کر کر بھی تقریر کرنا پڑتی تھی تاہم اویس لغاری کو خوش قسمتی سے اس کی ضرورت پیش نہیں آئی ۔اس صورتحال کے پیش نظر حکومتی ارکان بھی اپنی نشستوں پر مطمئن اور پرسکون دکھائی دیئے اور حکومتی کے تعریف اقدامات پر ڈیسک بجا کر داد دیتے رہے ۔