Live Updates

پی ٹی آئی کی سیاست ضد اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے‘حاجی غفور پینچ

جمعرات 16 جون 2022 12:35

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) شامکی بھٹیاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی غفور پینچ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس تھی،تحریک انصاف کی شروع سے سیاست ضد اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے، عمران خان نے ہمیشہ اپنی زات کی سیاست کی ہے،وفاقی حکومت میں اکثریت کھونے پر بھی عمران خان نے حوصلہ نہیں دکھایا عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا بجٹ عوام کے لئے ہے بجٹ میں رکاوٹ ڈالنا عوام دشمنی ہے،پہلے کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سے بہت سے کام متاثر ہوئے،پٹرول سے ہونے والی مہنگائی کے اثرات نیچے عوام تک جائیں گے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا،اب بھی پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان سے مذاکرات ہوں گے اس پہلے کابینہ کی تشکیل میں خلل سے کینسر ادوایات کی سمری منظوری میں تاخیر ہوئی جو کینسر ادوایات پہلے دستیاب نہیں تھی وہ عوام کو اب ملیں گیں،وزارت صحت زراعت دیگر سیگر شعبوں کے متعدد سکیمیں منظور ہونی ہیں تحریک انصاف کو بجٹ اور ترقیاتی سکیموں میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات