پنجاب کا بجٹ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ ہے، سلیم ر ضا

جمعرات 16 جون 2022 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ ہے،صحت و تعلیم کے شعبہ میں خطیررقم مختص کرنا اور مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار مقرر کرنا خوش آئند ہے،سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کی بحالی سے غریبوں کو فائدہ ہوگا۔

انہو ں نے کہا کہ معاشی دبائو کے باوجود پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

آٹے پر سبسڈی، ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے، مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام کی بحالی پنجاب حکومت کے فلاحی اقدامات کی مظہر ہے۔انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے مشکل اقتصادی حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا۔ متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی حمزہ شہباز اور اتحادی جماعتوں پر مبنی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پنجا ب حکومت نے مشکل مالی حالات اور بدترین معاشی مشکلات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا ، پنجاب حکومت کاشعبہ تعلیم کے لیے مجموعی طور پر 485ارب روپے شعبہ صحت کے لیے470ارب روپے مختص کرنا خوش آئند ہے۔