چ*شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی آج ملک گیر احتجاج ہوگا،طاہر القادری

غ* چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف کی فراہمی کے لیے نوٹس لینے کی استدعا ہے، بیان

جمعرات 16 جون 2022 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 :ویں برسی کے موقع پر عوامی تحریک آج (جمعہ کو) ملک گیر احتجاج کرے گی ،8 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدا کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عوامی تحریک کی ضلعی تنظیمات کال فار جسٹس ریلیاں نکالیں گی۔

کارکن اور شہدا کے ورثا عدالت عظمیٰ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے پرامن ریلیاں نکالیں گے انہوں نے کہا 8 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدا کے ورثائ انصاف سے محروم ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف کی فراہمی کے لیے نوٹس لینے کی استدعا ہے۔ کارکنان وکلا، سول سوسائٹی سے مل کر اضلاع میں پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ایک ملزم کی درخواست پر غیر جانبدار جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ۔

جے آئی ٹی پر تین سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے، انصاف کی بجائے صرف تاریخ ملتی ہے۔ انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق زیر التوا اپیلوں کا فائدہ ملزمان اٹھا رہے ہیں۔ مرکزی ملزمان کو ایک ایک کر کے بری کیا جا رہا ہے، وکلاء برادری مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا پر امن لوگ ہیں قانون کا احترام کرتے ہیں انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا انصاف میں تاخیر، انصاف دینے سے انکار ہے، انصاف کی بال عدلیہ کے "کورٹ" میں ہے۔