Live Updates

/پی ٹی آئی نے معیشت میں بارودی سرنگوں کا اعتراف کیا، ن لیگ نے اپنی طرف سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، مریم نواز

ًتین سال سے معیشت سے کھلواڑ کیا جارہا تھا ، پاکستان کو سنبھلتے ہوئے مہینے لگ جائیں گے تین سال سے معیشت سے کھلواڑ کیا جارہا تھا ، چور عمران خان تھا جس کی سزا ہم بھگت رہے ہیں g ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور فوج ترجمان بات کی،نیشنل سکیورٹی کونسل حقائق پر بات کرتی ہے،فتنہ خان سے پوچھتی ہوں سیاسی معاملہ تھا تو کیوں خط کو سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں لیکر گئے نواز شریف نے مشرف کے حوالے سے انسانی بنیادوں پر ٹویٹ کیا، کوئی فتنے کی کال دیگا تو حکومت نمٹے گی ً یہ وقت ملک کی معاشی استحکام کا ہے، عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 جون 2022 18:10

Sاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کے مطابق پی ٹی آئی نے معیشت میں بارودی سرنگوں کا اعتراف کیا ن لیگ نے اپنی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ 2019ئ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا تین سال سے معیشت سے کھلواڑ کیا جارہا تھا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہیں، ہمیں معاہدے کی پاسداری کے لیے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں،پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت لیوی اور ٹیکس لگانے کا معاہدہ کیا، انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے آخری بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح بڑھانے اور لیوی بڑھانے کا فیصلہ تھا، پاکستان معیشت کی بہتری کے لیے فیصلہ کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اسکے مطابق پٹرول کی قیمت3سو روپے فی لٹر ہونی چاہیے،آج عمران خان اور شوکت ترین معیشت پر لیکچر دیتے ہیں، اگر معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے تو خدانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا جب عمران خان کو یقین ہوگیا کہ اب حکومت جارہی ہے تو پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردی،یہ جانتے ہوئے بھی پاکستان کی معیشت بوجھ برداشت نہیں کر سکتی،یہ بربادی پاکستان کی22 کروڑ عوام کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ یہ سیاسی بربادی ہے،ہمارے پاس قسط دینے کے پیسے نہیں،زرمبادلہ کے ذخائر کم ہورہے ہیں، انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ایسے فیصلے کیے جس سے معیشت تباہ ہو، انہوں نے کہا چور عمران خان تھا جس کی سزا ہم بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا عمران خان نے اے آر وائی کو چالیس ارب روپیہ کھلایا، آج حکومت کو مشکل فیصلے لینے پڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا عمران خان نے جو معا ئدہ کیا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ اس پر سیلز ٹیکس لگانے کا معائدہ کیا گیا تھا،آئی ایم ایف کا جو معائدہ عمران خان نے کیا وہ شہباز شریف کو بھگتنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا آج پیٹرول کی قیمت 300 روپے لیٹر ہونی چاہئیں،شیخ رشید نے خود اعتراف کیا کہ عمران خان بارودی سرنگ بچھا کر گئے ہیں، انہوں نے کہا عمران خان کو معلوم ہوا کہ ان کی حکومت جانے والی ہے تو ان نے ایسا وار کیا کہ پاکستان کو سنبھلتے ہوئے مہینے لگ جائیں گے، مریم نوازنے کہاکہ فتنہ خان سے پوچھتی ہوں کہ سیاسی معاملہ تھا تو کیوں خط کو سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں لیکر گئے،آپ کو معلوم تھا کہ کارکردگی نہیں خط کا سہارا لیا، انہوں نے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور فوج ترجمان بات کی،نیشنل سکیورٹی کونسل حقائق پر بات کرتی ہے،یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے سیاسی نہیں، انہوں نے کہا عمر ان خان کا دوسرا نام فتنہ خان ہے،اپنی سیاست بچانے کے لیے ملکی اداروں کو داؤ پر لگا دیا،کسی کو کوئی وضاحت نہیں دینی چاہیے کہ پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا عمران خان ہے، انہوں نے کہا عمران خان کا خیال تھا نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دونگا، انہوں نے کہا نواز شریف نے مشرف کے حوالے سے انسانی بنیادوں پر ٹویٹ کیا،نواز شریف کو اٹک قلعے کے زندانوں میں پھینکا گیا،نواز شریف کو جلاوطن کیا گیا میرے دادا کی وفات ہوئی، انسانی بنیادوں پر بات کرنا بہت بڑے پن کی مثال ہے، انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت سب سے پہلے ہسپتال پہنچنے والا نواز شریف تھا، انہوں نے کہا 2013ئ میں عمران خان سٹیج سے گرا سب سے پہلے نواز شریف ہسپتال پہنچے، نواز شریف ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتے،نواز شریف کہتے ہیں میرا بدترین دشمن وہ درد نہ سہے جو میں نے سہہ لیا،مریم نواز نے کہاکہ میں اتحادیوں کی ترجمانی بھی کررہی ہوں،پی ٹی آئی کے لیے میں اکیلی کافی ہوں، انہوں نے کہا عمران خان پچھلی کال کی بربادی سے باہر نہیں آئے،عمران خان رانا ثنا اللہ کے ڈر سے پشاور کے بنکر میں چھپے رہے،غریب کے بچوں کو گرمی میں سڑکوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے،ایک کے بعد ایک عمران خان کے سکینڈلز سامنے آرہے ہیں،ان سکینڈلز میں فرح گوگی اور بشری بی بی شامل ہیں،یہ باتیں چھپیں گی نہیں کیسز بھی بنیں گے،اگر کوئی فتنے کی کال دیگا تو حکومت نمٹے گی، انہوں نے کہا یہ وقت ملک کی معاشی استحکام کا ہے، انہوں نے کہا عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا خاندان11سال زیر عتاب رہا، میں بلوچ طلبا کے ساتھ ہوں اور بلوچ طلبا کے ساتھ تشدد کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات