منسٹرانکلیومیں نہیں اپنے گھرمیں رہ رہا ہوں، سرکاری گاڑی ، سرکاری پیٹرول اورتنخواہ بھی نہیں لے رہا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی وضاحت

جمعہ 17 جون 2022 00:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ وہ منسٹرانکلیومیں نہیں بلکہ اپنے گھرمیں رہ رہے ہیں ، سرکاری گاڑی ، سرکاری پٹرول اورتنخواہ بھی نہیں لے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کواس حوالہ سے نجی ٹی وی چینل کی خبرکی تردید کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہاکہ وہ اسلام آباد کے سیکٹرایف سیون میں واقع اپنے گھرمیں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزارت ملنے کے بعد انہیں منسٹرانکلیومیں ایک گھر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اب تک اس گھر کا دورہ کیا ہے اورنہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔مزیدبرآں اس گھرپرایک آنہ بھی صرف نہیں کیاگیا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ سرکاری کار اور پٹرول بھی استعمال نہیں کررہے ، اس کے علاوہ وہ تنخواہ بھی نہیں لے رہے۔