اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور،شانگلہ ،صوابی ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان،ملتان فیصل آباد اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 جون 2022 14:36

اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جون 2022ء ) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پشاور،شانگلہ ،صوابی ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان، چارسدہ اور ضلع خیبرمیں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

رستم ،دیربالا ،لوئردیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وادی نیلم ،مظفر آباد،راولا کوٹ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا،خوشاب اورچنیوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔