Live Updates

اپنی گاڑی میں پیٹرول جیب سے ڈلواتاہوں،نور عالم خان

اپنے دفتر میں بسکٹ اورچائے کاخرچہ جیب سے دیتےہوں،سب کواحساس ہونا چاہیےان ر ہنماؤں کو بھی جو جلسوں میں جانے کیلئے ہیلی کاپٹراستعمال کرتے ہیں،رکن قومی اسمبلی

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 17 جون 2022 15:11

اپنی گاڑی میں پیٹرول جیب سے ڈلواتاہوں،نور عالم  خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2022) رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کیا مہنگائی سے پریشان ہیں ؟میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی پراظہار خیالات کرتےہوئے نور عالم خان نے کہا کہ مہنگائی سے وہ بھی پریشان ہیں، وہ اپنے دفتر میں بسکٹ اورچائے کا خرچہ اپنی جیب سے دیتےہیں۔ نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان میں کہاکہ وہ گاڑی میں پٹرول جیب سے ڈلواتےہیں اور سرکاری گاڑی بھی استعمال نہیں کررہے کیونکہ وہ پرانی ہے ۔

سب کو احساس ہونا چاہیے ان ر ہنماؤں کو بھی احساس ہونا چاہیے جو جلسوں میں جانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئےکہا ہم خود احتسابی کررہےہیں کیا وہ خود احتسابی کرتےہیں؟اس طرح سسٹم تباہ ہوجائےگا انہوں نے کہا کہ انکے حلقے میں سات دن سے بجلی نہیں آرہی،اگر عمران خان کی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ تھا تو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لارہے اگر مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے کوئی نیا معاہدہ کیا ہے تو اسے بھی پارلیمنٹ میں لانے چاہیے۔

(جاری ہے)

ادھررکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے پیٹرول کارڈ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو واپس کر دیا اورپیٹرول کارڈ کی سہولت لینے سے انکار کر دیا۔ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار اور رکشہ والے خود کشی کر رہے ہیں، میں یہ مراعات کیسے لے سکتی ہوں۔رکشہ چلانے والے خود کشی پر مجبور ہیں۔ رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے بطور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی ملنے والا پیٹرول کا کارڈ قومی اسمبلی میں واپس کیا جبکہ وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ منسٹرانکلیومیں نہیں بلکہ اپنے گھرمیں رہ رہے ہیں ،سرکاری گاڑی ، سرکاری پٹرول اورتنخواہ بھی نہیں لے رہے۔

جمعرات کواس حوالہ سے نجی ٹی وی چینل کی خبرکی تردید کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہاکہ وہ اسلام آباد کے سیکٹرایف سیون میں واقع اپنے گھرمیں مقیم ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزارت ملنے کے بعد انہیں منسٹرانکلیومیں ایک گھر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اب تک اس گھر کا دورہ کیا ہے اورنہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات