Live Updates

تین ساڑھے تین سال کی محنت کے بعد فیٹف سے نکل رہے ہیں،شہباز گل

اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے،ارسطو احسن اقبال کریڈٹ نہیں لینگے، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 17 جون 2022 18:11

تین ساڑھے تین سال کی محنت کے بعد فیٹف سے نکل رہے ہیں،شہباز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تین ساڑھے تین سال کی محنت کے بعد فیٹف سے نکل رہے ہیں،اچھی خبر کا کریڈٹ عمران خان اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے،ارسطو احسن اقبال کریڈٹ نہیں لینگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ پاکستان کے معاشی حالات برے ہیں مگر خوشخبریاں آنا شروع ہوگئی ہے،عمران خان کی ٹیم نے محنت سے فیٹف پر کام کیا تھا،فیٹف سے نکلنے کیلئے پاکستانیوں کو مشکل فیصلے کرنے پڑے تھے،منی لانڈرنگ کرنے کی وجہ سے ہم فیٹف میں گئے تھے،انہوں نے اربوں روپے منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیجے اسی لئے ہمیں فیٹف میں بھیجا گیا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ٹیم بنائی اور حماد اظہر کو لیڈ دی،تین ساڑھے تین سال کی محنت کے بعد فیٹف سے نکل رہے ہیں،ارسطو احسن اقبال اس کی کریڈٹ نہیں لیں گے،ہر چیز منہ میں نہیں ڈالنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ خوشی کی بات ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کمیشن بنانے کا کہا ہے،عسکری اداروں نے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں کمیشن بنا لیا جائے،اب اس مسئلے پر کمیشن بننا چاہیے ،صدر مملکت نے پہلے ہی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا تھا،عمران خان پہلے سے ہی کمیشن بنانے کا اعلان کرچکے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات