Live Updates

پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے، پاکستان کو عمران خان کا شکریہ ادا کر نا چاہیے ، شاہ محمود قریشی

ہندوستان اور ناقدین کے عزائم خاک میں مل گئے،پاکستان کو گرے لسٹ میں ن لیگ کے دور میں ڈالا گیا، ہماری محنت رنگ لے آئی ، سابق وزیر خارجہ

ہفتہ 18 جون 2022 22:04

پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے، پاکستان ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتاہو ں، تحریک انصاف کی محنت رنگ لے آئی، پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے، پاکستان کو عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے، جنہوں نے لیڈر شپ فراہم کی اور بطور وزیر خارجہ مجھے اور وزارت خارجہ کی رہنمائی کی اور ہماری کوششیں بار آور ہوئیں اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہو ا، اب سروے ٹیم کا دورہ رسمی ہے، گرے لسٹ سے نکالنے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے،ہندوستان اور ناقدین کے عزائم خاک میں مل گئے،جو پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتے تھے ہندوستان کو منہ کی کھانا پڑی،پاکستان کو گرے لسٹ میں ن لیگ کے دور میں ڈالا گیا، ہماری ساڑھے تین سالہ دور حکومت کی شب روز محنت سے پاکستان کا باہر آنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے،ہم نے سیاسی‘ سفارتی اور تکنیکی طور پر اقدامات اٹھائے اور جوہدایات ہمیں دی گئیں ان پر من وعن عمل کیا۔

(جاری ہے)

اور آج ہمیں یہ کامیابی ملی،قوم جانتی ہے 2ماہ کے ا قدامات کی بدولت نہیں۔ بلکہ ہماری حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور میں کئے گئے اقدامات کی بدولت پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی 217 میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی ا ٓئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی،رانا سجاد حمید، خالد جاوید وڑائچ، قربان فاطمہ سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

انہوں نے کہا موجودہ ملکی حالات میں لوگوں میں غم و غصہ‘ بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے، لوگ پریشان ہیں، لوگ کہہ رہے ہیں،جتنے تجربہ کار اکٹھے ہوئے ہیں انہوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے،لوگ پہلے مہنگائی کا رونا رو رہے تھے اب تباہی کا ذکر کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ملکی حالات دیکھتے ہوئے آج (اتوار) رات 8 بجے پاکستان کے ہر شہری کو اپنے اپنے شہر میں پر امن احتجاج ریکارڈ کرنے کی کال دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر عوام نے مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج ریکارڈ نہ کروایا تو امپورٹڈ حکمران ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیں گے۔ انہوں نے کہا حکومت نادان ہے جواپنی نا اہلی کا پورا ملبہ تحریک انصاف پر ڈال رہی ہے قوم کے سامنے حقائق چھپا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریکارڈ قوم کے سامنے ہے۔ ساڑھے تین سالہ دورے حکومت میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن تھی،معیشت کے حوالے سے عالمی اداروں کے اشارے مثبت تھے۔

انہوںنے کہاکہ کنسٹریشن کا شعبہ،زرعی شعبہ، پاور لوم انڈسٹری، صنعت و حرفت سمیت تمام شعبے مضبوطی کی طرف گامزن تھے۔ انہوںنے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے تھے،ہماری حکومت کی طرف شب خون مارا گیا اور چلتی حکومت کو گھر بھیج کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، بیرونی مداخلت کے خلاف قوم کو آگاہ کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آزاد اور خود مختیار خارجہ پالیسی کے خواہ ہیں، عمران خان واحد سربراہ مملکت سامنے آئے ہیں جو اقتدار کے بعد عوام کی عدالت میں گئے اور عوام نے انکی بھر پور پذیرائی کی۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا 14جولائی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملتان آ رہے ہیں،پی پی 217 کی ہر یونین کونسل میں جا کریوتھ،خواتین، بزرگوں، بھائیو ں، ساتھیوں کو عمران خان کے جلسے کی دعوت دے رہے ہیں،لوگ جوق در جوق عمران خان کا بیانیہ سننے کیلئے آئیں گے۔

انہوںنے کہاکہ 17 جولائی کو دونظریوں کی جنگ ہے، ایک نظریہ عمران خان کا نظریہ جس میں کرپشن فری پاکستان، دوسری جانب 11جماعتوں پر مشتمل چوروں کے ٹولے کا نظریہ ہے جو اپنے مفادات کے تحفظ اور اپنے اہداف کی تکمیل کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چوروں کا ٹولہ این آر او ٹو لینے میں کامیاب ہو گیا ہے، پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ شب خون مار کر چوری کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام اپنے مینڈیٹ کی چوری پر حیران اور پریشان ہیں اور اس عزم کا عائدہ کررہے ہیں کہ عوام اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیکر عمران خان کو لوٹائیں گے۔ پی پی 217 کی کامیابی عمران خان کی کامیابی ہے اور انشاء اللہ 17 جولائی کا دن پاکستان کی عوام کیلئے امید کی کرن لیکر آئے گا۔اس موقع پر یوسی 47 سے رانا سنی، عمران عباسی، دلشاد خان، سلیم عباسی، میاں عاشق، ستار عباسی، ملک یامین اور دانش عباسی کی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے رانا سجاد حمید کے ہمراہ چوہدری ندیم اور چوہدری عمران کی رہائشگاہ آئے جہاں انہوں نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر چوہدری اسلم آرائیں، چوہدری ارشد،چوہدری بابر اور دیگر شخصیات نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ضمنی الیکشن میں مخدومزادہ زین حسین قریشی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

بعد ازاں یونین کونسل 46 میں چوہدری احسان کی رہائشگاہ پر آئے، جہاں انہوں نے اہل علاقہ اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کی۔بعد ازاں ملک شفیق کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر چوہدری مہدی حسن، چوہدری مقبول، چوہدری سرور، چوہدری منظور، چوہدری شفیع پہلوان اور دیگر اہم شخصیات نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ضمنی الیکشن میں زین حسین قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں کی جانب سے پی ٹی آئی امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی کی ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلانے اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات