Live Updates

ش* عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوں گے، ریاض خان

ٌ بونیر تحریک انصاف کا گڑ بن چکا ہے ، ہر روز شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے، مشیر برائے مواصلات

اتوار 19 جون 2022 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2022ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ بونیر پاکستان تحریک انصاف کا گڑ بن چکا ہے اور ہر روز شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنار ہاوس میں شمولیتی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر نگرئی اور شادم بونیر سے تاج خان، افضل خان، شریف خان ، نواب خان، سلطان زیب، اشتیاق، خان سید، امجد، ولی محمد، سیراج خان،آفتاب خان، خورشید خان، سجاد، یوسف گل بابا اور کامران خان، شریف خان، ناز ولی خان، حکیم زادہ، رحیم داد، وزیر محمد، فضل رحمان، عندالرحمن،افتخار حسین، ہمایون، عدنان، ساجد خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا شمولیتی پریس کانفرنس سے چیئر مین ڈیڈک ایم پی اے سید فخر جہان باچا اور سابقہ امیدوار این اے 9 بونیر کامران خان نے بھی خطاب کیا کامران خان نے نئے شامل ہونے والوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر اور چنار ہاوس آمدپر خوش آمدید کہا شامل ہونے والوںمیں ویلج کونسل چیئرمین اور ویلج کونسلرز نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور سابقہ ڈسٹرک ناظمین نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ دریں اثناء مشیر وزیر اعلیٰ ریاض خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کثیر تعداد میں نو منتخب عوامی نمائندوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی ایک مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور عنقریب عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوں گے، موجودہ مسلط شدہ حکومت بہت جلد اپنی موت آپ مرے گی، ان لوگوں میں ملک کو چلانے کی اہلیت ہے اورنہ صلاحیت، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں اور ان کے پاس نہ تو عوام کیلئے پلان ہے اور نہ ایجنڈا ہے، موجودہ کابینہ میں 60 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں اور ان پر نیب اور ایف آئی اے کے کیسز چل رہے ہیں۔

مشیر وزیر اعلیٰ ریاض خان نے کہاکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ملک کو لیٹروں سے آزاد کرانا ہے۔ اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ ملک کو حقیقی آزادی دلانے میں عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، ہم لیٹروں کے ہاتھوں ملک کو امریکہ کی کالونی بننے نہیں دیں گے اور ان لوگوں کو اقتدار سے ہٹا کر واپس جیلوں میں ڈالنا ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ ریاض خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے پسماند ہ اضلاع کی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان شروع کیا ہے جس کا مقصد پسماندہ اضلاع کو دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات