برطانوی شہزادہ ولیم کل(منگل کو )اپنی 40ویں سالگرہ منائیں گے

پیر 20 جون 2022 10:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) برطانوی شہزادہ ولیم کل(منگل کو )اپنی 40ویں سالگرہ منائیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم کی مقبولیت کا تناسب 66فیصد جبکہ ان کی اہلیہ کا 60فیصد ہے۔ شاہی تبصرہ نگار رچرڈ فٹز ولیمز نے بتایا کہ یہ ان کے لیے ایک بہت اہم سنگ میل ہے کیونکہ اپنے والد شہزادہ چارلس کے ساتھ ساتھ وہ بھی ملکہ برطانیہ کی حمایت کے لیے سب سے آگے ہیں اور مستقبل کے بادشاہ کے طور پر اپنی شناخت بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے اختتام پر شاہی محل کی بالکونی میں واضح کیا گیا کہ شہزادہ ولیم اور اور ان کی اہلیہ کیٹ بادشاہت کا مستقبل ہیں۔ ملکہ برطانیہ نے خرابی صحت اور طویل عمر کے باعث اپنی شاہی ذمہ داریاں کم رہی ہیں جس کے بعد شہزادہ ولیم کا بادشاہت سنبھالنے کے لیے دوسرا نمبر ہے اوروہ سب سے زیادہ بااثر شخصیت ہیں۔ ڈیوک آف کیمرج 21جون 1982 کو پیدا ہوئے ، انہوں نے جنوری 2006میں اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے 29اپریل 2011 کو کیتھرین مڈلٹن سے شادی کی ، ان کے 2بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ شہزادہ ولیم2017 میں ہیلی کاپٹر ایمبولینس پائلٹ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں۔