Live Updates

لاہور: پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کے نئے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت منظور

پیر 20 جون 2022 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے ایک نئے مقدمے میں ملوث پی ٹی آئی کے 11 رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

مچلکے جمع کروانے کے لئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، عندلیب عباس اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانتی مچلکے جن کی مالیت 11 لاکھ روپے تھی جمع کروائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات