Live Updates

شہید بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ (کل) ملک بھر میں منائی جائے گی

پیپلز پارٹی تقریبات کا انعقاد کرکے شہید رانی کو ملک اور عوام کے لئے دی گئی قربانی کے بدولت بھرپور خراج عقیدت پیش کرے گی سالگرہ کی مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ہوگی ، میونسپل اسٹیڈیم میں بڑا جلسہ عام ہوگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے

پیر 20 جون 2022 22:00

شہید بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ (کل) ملک بھر میں منائی جائے گی
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) شہید بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ( کل)21 جون کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی تقریبات کا انعقاد کرکے شہید رانی کو ملک اور عوام کے لئے دی گئی قربانی کے بدولت بھرپور خراج عقیدت پیش کرے گی۔سالگرہ کی مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ہوگی اس ضمن میں لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں بڑا جلسہ عام ہوگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔

جبکہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور جمیل سومرو نے جلسے گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کے جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جلسے میں ھزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کرینگے جلسے گاہ میں ایک بڑا اسٹیج اور عوام کے لئے ہزاروں کرسیوں کا بندوبست کیا گیا ہے اور جلسے گاہ میں شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کیک بھی کاٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کے عمران خان کنفیوژ سیاستدان ہے جس کو یہ بھی پتہ نہیں چل رہا کے ان کو کرنا کیا ہے۔عمران خان جن سے بات چیت کے لئے بے تاب تھے وہاں سے ان کو واضع جواب اور پیغام مل چکا ہے کے ان کے بیرونی سازش والے بیانیے کے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں اب عمران خان کو مشورہ ہے کے وہ قومی اسمبلی میں آکر حزب اختلاف کا کردار ادا کرے اور جھوٹے بیانیے پر انتشار پہیلانا بند کرے۔

انہوں نے کہا کے عام انتخابات مقررہ مدت پر ہونگے کہیں ایسا نہ ہو کے عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار نہ ہو جائیں کیوں کیعوام سے مسترد ہونے اور مسلسل ناکامی کے بعد اب عمران خان کی ٹیم کے لوگ ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے عمران خان کی احتجاج کی کال کو عوام نے مسترد کردیا کیوں کے ملک کی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار بھی عمران خان خود ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات