Live Updates

25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،پولیس پر تشدد معاملہ

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ئوں نے ایک مزید مقدمے میں ضمانت کرا لی

پیر 20 جون 2022 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،پولیس پر تشدد کرنے کے معاملہ پر کیس میں پی ٹی آئی رہنما ئوں نے ایک مزید مقدمے میں انسداد د ہشت گردی کی عدالت سے ضمانت کرا لی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ شفیق آباد میں ایف آئی ار درج ہوئی ہے پی ٹی آئی رہنما انسداد د ہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے 28, جون تک پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کر لی عدالت نے تھانہ شفیق آباد پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ملزمان پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر ،ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید, میاں اسلم اقبال ,عندلیب عباس , یاسر گیلانی ،جمشید اقبال چیمہ , مسرت جمشید چیمہ, شفقت محمود اور اسلم اقبال سمیت دیگر پیش ہوئے ہیں اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما تھانہ شاہدرہ , تھانہ گلبرگ اور تھانہ بھاتی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت کرا چکے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات