Live Updates

انتخابی مہم کے دوران سپیشل برانچ کے اہلکار ہماری گفتگو ریکارڈ کرتے ہیں

یہ ویڈیوریکارڈنگ انتظامیہ دیکھ کر پھر ووٹڑز پر دباؤ ڈالتی ہے، ن لیگی امیدواروں کو کہا گیا گھبرائیں مت!یہ حمزہ کا الیکشن ہے، حمزہ شہباز نے چیف منسٹری برقرار رکھنے کیلئے سیٹیں جیتنی ہیں۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 جون 2022 16:57

انتخابی مہم کے دوران سپیشل برانچ کے اہلکار ہماری گفتگو ریکارڈ کرتے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2022ء) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران سپیشل برانچ کے اہلکار ہماری گفتگو ریکارڈ کرتے ہیں، یہ ریکارڈنگ اور ویڈیو انتظامیہ کو دکھائی جاتی ہے، ن لیگی امیدواروں کو کہا گیا گھبرائیں مت!یہ حمزہ کا الیکشن ہے، حمزہ شہباز نے اپنی چیف منسٹری کو برقرار رکھنے کیلئے سیٹیں جیتنی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین اور حماد اظہر پریس کانفرنس رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں 70ء کے بعد جتنے انتخابات آئے ان پر سوالیہ نشان لگے، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ انتخابات میں دھاندلی پر احتجاج کیا، یہ کب تک رہے گا؟اگر جمہوری قدروں نے رائج ہونا ہے، توہمیں آزاد خودمختار الیکشن کمیشن کب ملے گا؟ ہم نے انتخابی اصلاحات میں پورا تعاون کیا ، فافن، یورپی یونین کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھے۔

(جاری ہے)

ہم دیکھ رہے ہیں لوگوں کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے، کراچی میں ایک ضمنی الیکشن کو بھی مینج نہیں کیا جاسکا۔ ایم کیوایم کے سوا تمام جماعتوں نے اس کو مسترد کردیا، اب الیکشن کمیشن بہت بڑی آزمائش سے دوچار ہونے والا ہے، وہ پنجاب میں ضمنی الیکشن ہیں۔ میں میڈیا کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ اگر الیکشن کمیشن نے20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں اپنی ساکھ کھو دی تو پھر عام انتخابات آپ دفن کردیں گے۔

پھر کوئی جنرل الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خدارا کہیں 20 ڈسکے پیدا نہ کردینا، پنجاب حکومت کی سوچ مختلف دیکھ رہا ہوں، وہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو متاثر کریں گے، یہ 20 سیٹوں کا الیکشن نہیں ہے، یہ الیکشن حمزہ شہباز کے مستقبل کا ہے، وہ اپنے مستقبل کو بچانے کیلئے حدودقیود کو پھلانگ سکتے ہیں، جن امیدواروں کو انہوں نے ٹکٹ دیے ان کے کان میں گھبرا کر کہا کہ گھبرایئے مت !یہ الیکشن حمزہ کا ہے، حمزہ شہباز نے اپنی چیف منسٹری کو برقرار رکھنے کیلئے سیٹیں جیتنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14اضلاع میں الیکشن ہورہے ہیں۔ ان اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو کہا گیا آپ کا مستقبل ان الیکشن سے جڑا ہوا ہے، کاروباری طبقات سے افسرا ن رات کے وقت میں ملنے جاتے ہیں، اچھی اردو اور اچھی انگریزی میں ان کو پیغام دیتے ہیں۔میرے حلقے میں ہورہا ہے کہ پی پی 217 میں ہمارے ساتھ سپیشل برانچ کا بندہ جاتا ہے، وہ ویڈیو بناتے ہیں، ریکارڈنگ کرتے ہیں؟ وہ کلپ انتظامیہ کے پاس جاتا ہے، پھر انتظامیہ ووٹ مانگنے پہنچ جاتی ہے۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات