Live Updates

عمران خان کے غلط فیصلوں کا نتیجہ آج بائیس کروڑ عوام بھگت رہے ہیں

وزیراعظم کو جلد از جلد گھی،چینی اور دیگر اشیاپر پیکیج دینا ہوگا‘امیر بہاد ر ہوتی

منگل 21 جون 2022 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جلد از جلد گھی،چینی اور دیگر اشیاپر پیکج دینا ہوگا،حکومت کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے،عمران خان کے غلط فیصلوں کا نتیجہ آج بائیس کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ مہنگائی کا باعث بن رہا ہے۔

حماد اظہر ،شوکت ترین اور اسد عمر عمران خان کے نام ترین وزیر خزانہ تھے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی ہے وہی تینوں آج معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی نے دس سالوں میں کے پی کے کا حشر نشر کردیا ہے۔کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں ہے جس کی سمت درست ہو۔کے پی کے وزیراعلی صوبے کی تاریخ iکے سب سے ناکام ترین وزیراعلی ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے پانچ سالوں میں ہماری حکومت کے شروع کردہ تمام منصوبوں کو کھڈے لائن لگادیا۔پی ٹی آئی کا پورے صوبے میں واحد ایک پروجیکٹ پشاور بی آر ٹی ہے جو آج صوبے کیلئے سفید ہاتھی بن چکا ہے۔تحریک انصاف کا منشور عوام کو ریلیف دینا نہیں تکلیف دینا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات