Live Updates

پشاور،2سال میں 30کروڑ روپے سے ہم اقلیتوں کے 26تہوار منائیں گے،وزیر زادہ

منگل 21 جون 2022 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے سالانہ ایسٹر ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، ایم پی اے ولسن وزیر، روی کمار، رنجیت سنگھ، اسیسٹنٹ کمشنر مریم، دیگر مذاھب اور مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ تحصیل چیئرمین نوشہرہ اسحاق خٹک نے سالانہ ایسٹر ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق خٹک نے کہا کہ نوشہرہ کی ترقی میں اقلیتی برادری کا اہم کردار رہا ہے۔ روز اول سے اقلیتی برادری ہمارے ساتھ ڈٹ کے کھڑی ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کو فخر ہے۔ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ 4سالوں میں حکومت خیبر پختونخوا نے وزیراعلی محمود خان کی سربراہی میں اقلیتوں کے لیے جو کام کئے ہیں وہ پچھلے 70سال میں نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

پہلی بار ہمارا بجٹ 2ارب 45کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ 2سال میں 30کروڑ روپے سے ہم اقلیتوں کے 26تہوار منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلبہ کیلئے سکالرشپ شروع کئے ہیں۔ بیواؤں کیلئے خصوصی طور پر ماہانہ 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ایم پی اے روی کمار نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کی اقلیتی برادری خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس پرویز خٹک جیسے مشران موجود ہیں۔ جو ہمیشہ اقلیتی برادری کے لئے کام کر نے کو ترجیح دیتے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات