پارلیمنٹ ہائوس میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

منگل 21 جون 2022 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) پارلیمنٹ ہائوس میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ منگل کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر رضا ربانی، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان بہرامند تنگی ،وفاقی وزیر احسان مزاری، سینیٹر تاج حیدر، فاروق نائک، شہادت اعوان، روبینہ خالد شریک ہوئیں ۔تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت تقریب میں شریک تمام ارکان نے محترمہ شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا