پاکستان کے سنگین معاشی بحران کے حل کیلئے ملک کے معاشی نظام میں بنیادی تبدیلوں کی ضرورت ہے،محمود خان اچکزئی
پاکستان کی پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ تسلیم نہ کیا گیا اور سینٹ کو قومی اسمبلی کے برابر اختیارات نہیں ملے تو ہمارے مسائل کا حل ممکن نہیں
منگل 21 جون 2022 22:25
(جاری ہے)
اور تلاوت کلام پاک کی سعاد ت حافظ مطیع اللہ نے حاصل کی۔ محمود خان اچکزئی نے پارٹی کے تمام کارکنوں اور پارٹی اداروں کے عہدیداروں کو ملی شہید عثمان کاکڑ کی پہلی برسی پر عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں او رعہدیداروں نے اپنی محنت سے فقید المثال تاریخی اجتماع کے ذریعے پارٹی رہنماء ملی شہید عثمان خان کاکڑ کو ان کے عظیم قومی خدمات اور قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔
انہو ںنے کہا کہ ہم شہید عثمان خان کاکڑ کی پہلی برسی ایسے حالات میںمنارہے ہیں کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور ایران کی اختیار کردہ پالیسیوں کے نتیجے میں اس خطے کو تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہید عثمان خان کی برسی پر پاکستان کے سٹیبلشمنٹ اور پاکستان اورایران کے حکمرانوں کو افغانستان سے متعلق اختیار کردہ پالیسیوں کے تباہ کن نتائج پر بات کرنا چاہتا ہوں اور اپنے ملک کے حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان نے اپنی تاریخ میں کسی کی غلامی قبول نہیں کی ہے جب ترکی کے علاوہ تمام اسلامی دنیا پر استعماری قوتوں کا راج قائم ہوا تو اٴْس وقت بھی غیور افغانوں نے اپنی استقلال وآزادی کی پرچم کو بلند رکھا۔ افغانستان بڑے بڑے عالمی استعماری سلطنتوں کا قبرستان بنا رہا ہے جن قوموں اور جن علاقوں کے عوام نے طویل غلامی میں زندگی گزاری ہے اٴْن کو آزادی کی قدر وقیمت کا اندازہ نہیں۔ افغان عوام نے ہمیشہ اپنے سروں کی قیمت پر اپنے محبوب وطن کی استقلال وآزادی کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ پاکستان کی فوج اور جاسوسی ادارے نہ ہو ، پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی فوج اور اداروں میں پشتونوں اور دیگر تمام اقوام وعوام کا حصہ ہے ۔ ہمارا مطالبہ شروع سے یہی رہا ہے کہ پاکستان کی فوج میںپشتونوں اور تمام قوموں کا مساوی حصہ ہو اور یہ کہ پاکستان کی سیاست میں سٹیبلشمنٹ کی مداخلت نہ ہو۔پشتونخوامیپ کی اس برحق موقف کی پاداش میں ہم پرناروا جنگ مسلط کی گئی حالانکہ ہم نے پاکستان کے خلاف بندوق نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان کے حکمرانوں کو صحیح راستہ دکھایا تھا ۔ بلاآخر ہماری اس موقف کو میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے بھی اپنا لیا ۔ آج اگر دعوے کی حد تک ہمارے جرنیل کہتے ہیں کہ ہم سیاست میں مداخلت سے دستبردار ہونے کی بات کرتے ہیں تو ہم اٴْنہیں مبارکباد دیتے ہیں اگر یہ حقیقت ہے تو یہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوکرائن کی جنگ نے خطے کو خطرناک صورتحال سے دوچار کیا ہے ۔اور ہمارے ملک کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کا معاشی بحران تباہ کن صورتحال اختیار کرچکا ہے ۔ اگر کسی کو پاکستان کی دفاع عزیز ہے تو اٴْن کو افغانستان کی استقلال وآزادی کا دفاع کرنا ہوگاکیونکہ پاکستان کی دفاع افغانستان کی دفاع سے مشروط ہے۔اگر خدانخواستہ افغانستان کی استقلال وآزادی کا خاتمہ ہوا تو پاکستان اور ایران کی آزادی کا برقرار رہنا ناممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر غلام اسحاق خان کی دور کے افغانستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے اور ہمارے جرنیلوں کی سٹریٹیجک ڈیتھ کی پالیسی تباہ کن ثابت ہوگی ہماری سٹیبلشمنٹ کو اس افغان دشمن پالیسی سے دستبردار ہونا ہوگا۔ اٴْن کو افغانستان کی استقلال، آزادی اور ملی حاکمیت کو صدق دل سے تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فیڈریشن میں شامل پشتون افغان افغانستان کی ملی استقلال اور آزادی کا دفاع اپنا ملی اور دینی فریضہ تصور کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ون یونٹ کا خاتمہ جنرل یحییٰ کے مارشلائی حکم پر ہوا۔ اور بولان تا چترال اپنے تاریخی علاقوںپر آباد پشتون متحدہ اور بااختیار قومی صوبہ کی حق سے محروم ہوئے حالانکہ لفظ پاکستان پنجاب ، افغانیہ ،کشمیر ،سندھ اور بلوچستان سے بنا ہے ہم پاکستان کے جمہوری فیڈریشن میں رہنا چاہتے ہیں لیکن برابر اور بااختیار قوم کی حیثیت سے جس میں ہمیں اپنی تاریخی سرزمین کے قدرتی وسائل ومعدنات پر قومی حق ملکیت حاصل ہو۔ افغانستان کی مشکلات کے وقت جب پاکستان اور ایران نے افغان کڈوال کی مددکی اٴْس پر افغان عوام ٴْان کے مشکور ہیں۔ افغانستان کی جن علاقوں پر انگریزوں نے قبضہ جمایا تو انگریز استعمارگروں کی ایک رائے یہ تھی کہ مقبوضہ علاقوں کو افغانوں کے حوالے کرکے امو اور اباسین کے درمیان افغان مملکت کو روس اور برٹش انڈیا کے درمیان بفرسٹیٹ قائم کیا جائے ۔ مگر اس رائے کو تسلیم نہ کیا گیا اور پھر افغانستان میگناٹن اور برنز جیسے دیگر انگریزوں کاقبرستان بنا ۔ اگر افغانستان کی سرزمین پر استعماری قبضے کا استعماری فکر ترک نہ کیا گیا تو افغانستان پاکستان اور ایران جیسے استعمار گروں کا قبرستان بنے گا۔ کیونکہ افغانستان کی تاریخ یہ ہے کہ استعمار گروں کے مقابلے میں وہ تمام عالم اسلام کے لیئے دارالامان بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1965اور 1971کی پاکستان ہندوستان جنگ میںافغانستان کے ظاہرشاہ نے غیر جانبداررہ کر کہا کہ اگر چہ پاکستان کے ساتھ ہمارے مسائل ہیں لیکن ہم مسلمان ملک کیلئے مسئلہ نہیں بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی استقلال وآزادی کا احترام اور پر امن بقاء باہمی کی اصولوں کی بنیاد پر عدم مداخلت اور باہمی تعاون کے دوستانہ تعلقات دونوں ممالک کے امن وترقی کا بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ سنگین معاشی بحران سٹیبلشمنٹ کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ ہمارے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ۔ ہم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے عوام میں اس معاشی بحران کو برداشت کرنے کی سکت نہیں۔ نئے انتخابات کرنے کے بعد بھی اس سنگین معاشی بحران کا حل اتنا آسان کام نہیں ۔پاکستان کے اس سنگین معاشی بحران کے حل کیلئے ملک کے معاشی نظام میں بنیادی تبدیلوں کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ تسلیم نہ کیا گیا اور سینٹ کو قومی اسمبلی کے برابر اختیارات نہیں ملے تو ہمارے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ انہوں نے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کو اٴْن کی پرافتخار قومی خدمات اور قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ ملی شہید عثمان خان کاکڑ اور اپنے قومی شہدا کی یاد کو ہمیشہ تازہ رکھے گی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.