جمشید دستی کی اپنی دٴْلہن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بدھ 22 جون 2022 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2022ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی اپنی دٴْلہن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔کچھ روز قبل دلہن کو رخصت کرکے گھر لانے والے جمشید دستی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر میں جمشید دستی کو سادہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے ،ان کی دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ جمشید دستی اور ان کی اہلیہ کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیاگیا ۔جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا ،رواں ماہ اپنی دلہنیا کو رخصت کرکے اپنے گھر لائے۔سابق رکن قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وہ اکتوبر میں ولیمہ کریں گے جس میں دال کھلائیں گے۔