زلزلے سے متاثرافغان عوام کوامداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس کا افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اورسیلاب سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان پرافسوس کا اظہار

بدھ 22 جون 2022 17:40

زلزلے سے متاثرافغان عوام کوامداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، آئی ایس ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2022ء) پاک فوج نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ افواج پاکستان افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کوتیارہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اورسیلاب سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔