Live Updates

اسلامی تحریک پاکستان سے تحریک انصاف نے حمایت مانگ لی

قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کر نے کا موقف اختیار کیا،ترجمان

بدھ 22 جون 2022 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے اعلی سطحی وفد نے مر کزی وائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی کی قیادت میں لاہور کے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان سے حمایت کے حصول کے لئے مر کزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر یاسمین راشد،حماد اظہر اور عند لیب عباس شامل تھی جبکہ اس اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،قاسم علی قاسمی،سید حسن شاہ ترمذی،و دیگر رہنماء موجود تھے پی ٹی آئی وفد کے سر براہ شاہ محمود قر یشی نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسلامی تحر یک پاکستان کو اپنے امیدواروں کی حمایت کا پیغام پہنچایا جس پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے علامہ شبیر حسن میثمی نے ان کا پیغام قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو پہنچانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ قائد ملت جعفر یہ پاکستان کی ہدایت پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا اس تفصیلی ملاقات میں دونوں تنظیموں کے رہنماوں نے ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات