اسلام آباد ہائی کورٹ ،ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کل ہوگی

بدھ 22 جون 2022 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2022ء) ایون فیلڈ ریفرنس میں کل (جمعرات کو) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بینچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوں گے گزشتہ سماعت پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے تھے اور وہ آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔