اینٹی کرپشن عدالت نے منشا بم کے 82 لاکھ روپے اور 2کلو سونا غبن کرنے کے خلاف اے ایس آئی مبشر کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی

بدھ 22 جون 2022 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2022ء) اینٹی کرپشن عدالت نے منشا بم کے 82 لاکھ روپے اور 2کلو سونا غبن کرنے کے خلاف اے ایس آئی مبشر کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی، ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی سی آئی اے کو منشا بم کی رقم اور سونا واپس کرنیکا حکم دیا تھا، جس کے بعد محکمے نے غبن کرنے پر انسپکٹر مبشر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا،انسپکٹر سے 21 لاکھ روپے اور پونے 2 کلو سونا ہی برآمد ہوسکا ہے۔