بغیر اجازت نامہ حج پیکیج پر7 سال قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے ، سعودی حکام

جمعرات 23 جون 2022 10:00

بغیر اجازت نامہ حج پیکیج پر7 سال قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ جعلی حج پیکیج کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دھوکہ دینا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر 50 لاکھ ریال تک جرمانہ اور 7 برس تک قید کی سزا مقرر ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی حج پیکیج کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے رقم کے لیے دھوکہ دہی کا ہر کام سنگین جرائم کی فہرست میں شامل ہے۔

ایسا کرنے والے کی گرفتاری لازمی ہے اور ان کے لئے50 لاکھ ریال تک جرمانہ اور 7 برس تک قید کی سزا مقرر ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص نے جعلی حج پیکیج کے بہانے کسی سے رقم حاصل کی یا دھوکہ دہی، دروغ بیانی یا حیلے بازی سے کام لیا تو یہ قابل سزا عمل اور سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :