Live Updates

جمہوریت کے مستقبل کا فیصلہ 17 جولائی کو ہو جائے گا

اگر ایسا نہ ہوا تو پھر بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔حمزہ شہباز شریف وزارت اعلی نہیں چھوڑیں گے۔سینئر صحافی ہارون الرشید کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 23 جون 2022 17:04

جمہوریت کے مستقبل کا فیصلہ 17 جولائی کو ہو جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون2022ء) سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن ہوتی ہے ملک پھر بھی ترقی کرتے ہیں اگر نواز شریف اور آصف زرداری ملک میں سرمایہ کاری کریں گے تو دوسرے لوگ بھی کریں گے۔انہوں نے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس بات پر زور دے رہی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہو گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں 18 سیٹیں دھاندلی کر کے ن لیگ کو دے دیں گے۔کہا جاتا ہے کہ ایک آدمی نواز شریف کے لیے بھارت سے رابطے میں رہتا ہے جو مغربی ایجنڈے کی بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے مستقبل کا فیصلہ 17 جولائی کو ہو جائے گا۔اگر ایسا نہ ہوا تو پھر بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف وزارت اعلی نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ جیم چینج بہتری کے لئے تو نہیں کی گئی۔قبل ازیں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران سپیشل برانچ کے اہلکار ہماری گفتگو ریکارڈ کرتے ہیں، یہ ریکارڈنگ اور ویڈیو انتظامیہ کو دکھائی جاتی ہے، ن لیگی امیدواروں کو کہا گیا گھبرائیں مت!یہ حمزہ کا الیکشن ہے، حمزہ شہباز نے اپنی چیف منسٹری کو برقرار رکھنے کیلئے سیٹیں جیتنی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین اور حماد اظہر پریس کانفرنس رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں 70ء کے بعد جتنے انتخابات آئے ان پر سوالیہ نشان لگے، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ انتخابات میں دھاندلی پر احتجاج کیا، یہ کب تک رہے گا؟اگر جمہوری قدروں نے رائج ہونا ہے، توہمیں آزاد خودمختار الیکشن کمیشن کب ملے گا؟ ہم نے انتخابی اصلاحات میں پورا تعاون کیا ، فافن، یورپی یونین کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھے۔

ہم دیکھ رہے ہیں لوگوں کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے، کراچی میں ایک ضمنی الیکشن کو بھی مینج نہیں کیا جاسکا۔ ایم کیوایم کے سوا تمام جماعتوں نے اس کو مسترد کردیا، اب الیکشن کمیشن بہت بڑی آزمائش سے دوچار ہونے والا ہے، وہ پنجاب میں ضمنی الیکشن ہیں۔ میں میڈیا کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ اگر الیکشن کمیشن نے20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں اپنی ساکھ کھو دی تو پھر عام انتخابات آپ دفن کردیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات