جج کے رخصت ہونے کے باعث ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت نہ ہو سکی

جمعرات 23 جون 2022 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز و کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کی سماعت نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

جسٹس عامر فاروق کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت اب اگلے ہفتے ہو گی۔