مشرف کاواپسی سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا، شیخ رشید

جمعرات 23 جون 2022 20:52

مشرف کاواپسی سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا، شیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2022ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ پرویزمشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔

عاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے،ابھی اصلی بجٹ آنا ہے پھر لگ پتہ جانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔سامراجی اعلامیے کے غلط اندازے نے ن لیگی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کومتاثرکیا،ان کا کہنا ہے کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے،جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔