رانا ثنا ء اللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں، شیخ رشید

جولائی میں بجلی اورسردیوں میں گیس نہیں ملے گی،آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا، پیٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو ماردے گی، سابق وزیرداخلہ

جمعہ 24 جون 2022 14:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو سہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کیلئے ہے،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دے رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ جولائی میں بجلی اورسردیوں میں گیس نہیں ملے گی،آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا، پیٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو ماردے گی۔