امریکی سپریم کورٹ کا شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ، جوبائیڈن کا اظہار مایوسی

جمعہ 24 جون 2022 15:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ صدرجوبائیڈن نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلحہ رکھنا امریکی شہریوں کا بنیادی حق قرار، سپریم کورٹ نے بڑافیصلہ سنا دیا۔ امریکی عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عوام میں اسلحہ لے جانا شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ فیصلہ عقل اورآئین دونوں سے متصادم ہے، نیویارک میئر نے بھی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ نیویارک میں بسنے والوں کو کسی صورت وحشی نہیں بننے دیں گے، نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔دوسری جانب امریکی سینیٹ نے پہلی بارنیشنل گن کنٹرول بل منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 65، مخالفت میں 33ووٹ ڈالے گئے جن میں 15 ری پبلکنز کے ووٹ بھی شامل ہیں، نیشنل گن کنٹرول بل منظوری کیلئے پہلے امریکی ایوان نمائندگان کے پاس جائے گا جس کے بعد منظوری کی صورت میں صدر جوبائیڈن اس پر دستخط کریں گے۔ بل کے تحت 21سال سے کم عمر افراد کے بندوق خریدنے کے پس منظر کو دیکھا جائے گا۔