آرمی پبلک سکول گوادر کی تعلیمی سرگرمیوں میں ایک اہم سنگ میل، پہلے سمر کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 25 جون 2022 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) آرمی پبلک سکول گوادر نے یکم جون تا 15 جون 2022 ضلع گوادر کے پہلے سمر کیمپ کا انعقاد کیا۔ سمر کیمپ کا مقصد ضلع گوادر کے طلباء کو مختلف کیڈٹ کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے لیے تیار کرنا ، ان میں خود اعتمادی کو بہتر بنانا، احساس ذمہ دا ری اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کو ابھارنا تھا۔ سمر کیمپ میں گوادر کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات پر مشتمل 41 طلباء نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سکول کے اساتذہ نے مختلف انفرادی و اجتماعی اسائنمنٹس کے ذریعے صحت مند ماحول میں طلبا میں کر د ار سازی کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک اور انفرادی ذمہ داری کی اقدار کو ابھارنے کی بھر پور کوشش کی۔ طلباء اور والدین نے کامیاب سمر کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا۔ طلباء نے اس 15 روزہ سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کیمپ کی مدت کو 15 سے بڑھا کر 30 دن کرنے اور کیڈٹ کالجوں میں شمولیت کے آغاز سے قبل مستقبل میں بھی ایسے تیاری ورہنمائی کے کیمپ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔