صدر عارف علوی کی سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں زندہ بچ جانے والے احمد نوازکو آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 26 جون 2022 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان ہماری بڑی امید ہیں،سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نوازکو آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں صدر عارف علوی نے احمد نوازجن کے ایک بھائی حارث بھی سانحہ پشاور میں شہید ہوگئے تھے،کو اس سانحہ سے متاثر ہونے کے باوجود آکسفورڈیونین کو صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان عروج پاتا اور روشن رہے گا۔\932