مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش

پیر 27 جون 2022 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) سابق رکن اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہو گئے۔چودھری مونس الٰہی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں اپنی ضمانت کا ریکارڈ جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مونس الہی ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے سوالات کے جوابات بھی جمع کرا چکے ہیں۔ایف آئی اے میں ضمانت کا ریکارڈ جمع کرانے کے بعد مونس الہی آج منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے اور بعد ازاں ایف آئی اے سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ مونس الہی پر 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور وہ 4 جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔