آرمی پبلک سکول پشاورکے المناک سانحہ میں زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا قابل فخر اور نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے،وزیراعظم شہبازشریف

پیر 27 جون 2022 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول پشاورکے المناک سانحہ میں زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا قابل فخر اور نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو اپنےٹویٹ میں وزیراعظم نے شہبازشریف نے کہاکہ احمدنواز کاسفر عزم اور قوت ارادی کی اعلیٰ مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاورکے المناک سانحہ میں میں زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہوکر ہمارے نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال قائم کی ہے، پاکستان کو احمد نوازپرفخر ہے۔\932