گزشتہ برس کی نسبت 16فیصدزیادہ رقبہ پرکپاس کی کاشت کی گئی، سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب

پیر 27 جون 2022 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کپاس اس وقت اہم مرحلہ میں داخل ہورہی ہے پھل، پھول لگنے اور ٹینڈے بننے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ اس موقع پر فصل کی نیوٹریشنل مینجمنٹ پر خصوصی فوکس کیا جائے تاکہ فصل کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہ ہوسکے۔ امسال 36 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

پیداواری ہدف کے حصول کیلئے کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے کمیٹی روم میں کپاس کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) امتیاز احمد وڑائچ، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈائریکٹر جنرل (پیسٹ وارننگ) رانا فقیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب مدثر عباس، ڈائریکٹر کاٹن ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :