2 جولائی امپورٹڈ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے
رجیم چینج امریکی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کیا گئی اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ احتجاجی مظاہرے کی قیادت خود کروں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خا ن کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2022 17:03
(جاری ہے)
30 سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔
دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی۔ دو نوں خاندان پھر اس لیے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں، عمران خان نے مزید کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے،آج نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کر دیا گیا۔ اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے، مجھ پر 9 مقدمات درج ہیں، پارلیمنٹ ختم ہو گئی۔ پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے۔ قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جو ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔ 60 فیصد کابینہ اراکین کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھے ہیں،یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریںمزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.