عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دور سے جاسوسی کیے جانے کا انکشاف
23 سال کے لڑکے کو اس وقت خریدا گیا جب بیرونی سازش چل رہی تھی،جاسوسی کا کام اس وقت سے ہو رہا ہے جب سے عمران خان وزیر اعظم تھے۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی پریس کانفرنس
مقدس فاروق اعوان پیر 27 جون 2022 17:09
(جاری ہے)
پولیس سمیت کوئی بھی ادارہ ہو ہم اس پر متعلقہ ایشو سے زیادہ تنقید نہیں کرتے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ عوام کو بتانے کا مقصد یہ تھا کہ اس لڑکے کو مار نہ دیا جائے۔عمران خان نے اس لڑکے کو معاف کر دیا ہے جب ہم نے معاف کر دیا تو اس کے گھر والوں کو زدوکوب کیا جا رہا ہے۔شہباز گل نے بتایا کہ ڈیوائس 48 گھنٹے کی ریکارڈنگ کر سکتی ہے۔جب بیرونی سازش کا بٹن اون ہو چکا تھا اس کے بعد اسے خریدا گیا۔شہباز گل نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سے دوبارہ کہوں گا ایسا نہ کریں جو آپ کر رہے ہیں یہ درست نہیں ہے۔ہم چھپے پیغام نہیں بھیجتے کیمرے پر پیغام دے رہا ہوں۔خیال رہے کہ بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے چئیرمین تحریک انصاف کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دیے جانے کا انکشاف ہوا تھا ، اے آر وائی نیوز کے مطابق بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے عمران خان کی جاسوسی کیلئے ان کے کمرے میں ایک جاسوسی کی ڈیوائس لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا ، اس مقصد کے لیے بنی گالہ کے ایک ملازم کو کاروباری کا جھانسہ دے کر، پیسوں کی لالچ دے کے کہا گیا کہ عمران خان کے کمرے میں خفیہ ڈیوائس لگائی جائے ، مذکورہ ملازم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے پر عمل کیلئے راضی بھی ہو گیا تھا تاہم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے کا بھانڈا بنی گالہ کے ہی ایک ملازم کی جانب سے پھوڑا گیا اور جس نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کی اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.