زکریایونیورسٹی میں منشیات کے عالمی دن کے موقع پر واک کا انعقاد

پیر 27 جون 2022 19:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں منشیات کے عالمی دن کے موقع پر واک کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

واک کی قیادت پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر،ڈی ایس اے فواد رسول ،ڈاکٹر عمران ، محمد امین زاہد، ڈاکٹر وسیم اشرف، ڈاکٹر انیس الرحمان و دیگر اساتذہ کرام ،ملازمین موجود تھے۔

واک میں طلباءطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور طلباءنے منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے تدارک کے حوالے سے پیغامات درج تھےمنشیات کے عالمی دن کے موقع پر واک کا مقصد منشیات کے استعمال کا تدارک اور نارکوٹکس کے استعمال کی نفی کرنا تھا ایڈمن بلاک سے شروع ہونے والی واک یونیورسٹی کے داخلی دروازے پر اختتام پذیر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :