چائنا ریڈیو اور ٹیلی ویڑن 5G نیٹ ورک سروس کا افتتاح

پیر 27 جون 2022 22:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) چائنا ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کی 5G نیٹ ورک سروس کی لانچنگ تقریب کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ہسٹری ایگزیبیشن ہال میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کھن منگ نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کے لیے 5G نیٹ ورک سروسز کا آغاز قومی کیبل ٹیلی ویڑن نیٹ ورکس اور ریڈیو اور ٹیلی ویڑن 5G نیٹ ورکس کے انضمام کے عمل میں ایک نئی پیش رفت کی علامت ہے۔

چائنا ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کی 5G نیٹ ورک سروس کے آغاز کے بعد، یہ ایک نئے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن میڈیا کمیونیکیشن نیٹ ورک اور قومی ثقافتی خصوصی نیٹ ورک کی تشکیل کو تیز کرے گا۔