Live Updates

اسلام آبا ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نئے آئین بنانے کی کوشش ناکام بنا دی، اسد عمر

پیر 27 جون 2022 22:16

اسلام آبا ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نئے آئین بنانے کی کوشش ناکام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی 5 ریزرو سیٹس پر لوٹوں کی جگہ تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو نوٹیفی کرنے کا حکم جاری کر دیا، پنجاب کی جعلی حکومت کے دن پورے ہونے جا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات