مافیا نے ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت 10روپے کلو بڑھا دی

سپر ٹیکس عائد ہونے کو جواز بناکر مافیا نے ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے، کارروائی کا مطالبہ

پیر 27 جون 2022 23:45

مافیا نے ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت 10روپے کلو بڑھا دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) ایل پی جی مافیا نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فی ٹن ایل پی جی پر سپر ٹیکس عائد ہونے کو جواز بناکر مافیا نے ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔مافیا نے عیدالاضحیٰ کے موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 10روپے بڑھا دی ہے جبکہ اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایل پی جی مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مافیا نے خودساختہ طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کرکے فی کلو قیمت 210روپے تک پہنچا دی ہے۔چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 2475روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت 455روپے کے اضافے سے 9532روپے ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی ہی